ضرب عضب کی کامیابی پر فوج مبارکباد کی مستحق ہے،محمد کامران

ضرب عضب کی کامیابی پر فوج مبارکباد کی مستحق ہے،محمد کامران
 ضرب عضب کی کامیابی پر فوج مبارکباد کی مستحق ہے،محمد کامران

  

لاہور (پ ر ) پاکستان کی اْبھرتی ہوئی سیاسی جماعت موو آن پاکستان (ماپ) کے قائد محمد کامران نے کہا ہے کہ ضرب عضب اور کراچی میں دہشت گردوں ، بعض سیاسی جماعتوں کے عسکری وینگز اور کرپشن مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، فوج اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں پوری قوم انکی کارکردگی کو سراہتی ہے۔ آپریشن کی کامیابی کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس آپریشن کے باعث ایم کیو ایم، پی پی پی اور بعض دیگر مذہبی جماعتیں جنہوں نے کراچی میں اپنے عسکری ونگز بنا رکھے ہیں اور جو بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارادتوں میں ملوث ہیں پہلی دفعہ قانون کی گرفت میں نظر آرہی ہیں۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -