رمضان میں بدترین لوڈشیڈنگ عوام پر ظلم ہے،میاں محمود

رمضان میں بدترین لوڈشیڈنگ عوام پر ظلم ہے،میاں محمود
 رمضان میں بدترین لوڈشیڈنگ عوام پر ظلم ہے،میاں محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ختم ہونے کو ہے تاہم نہ ہی لوڈ شیڈنگ اور نہ ہی مہنگائی میں کوئی کمی آئی ہے جس کے باعث عوام پر زندگی تنگ ہوکر رہ گئی ہے۔ حکمران سیاہ مستیوں میں مصروف ہیں لوگ یا تو گرمی کے باعث مررہے ہیں یا پر مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی سے تنگ آکر خود کْشیاں اور خود سوزیا ں کررہے ہیں۔ لوگ مرر ہے ہیں حکمران نیرو کی طرح بانسری بجارہے ہیں کیونکہ ان تک مظلوم افراد کی فریادیں اور گریہ زاری کی آوازیں یا تو پہنچ ہی نہیں رہیں یا پھر وہ سننا ہی نہیں چاہتے۔ ایک بیان میں میاں محمود احمد نے کہا کہ کئی دن ہونے کو آئے تاہم آج بھی لوگ کراچی میں گرمی ، حبس اور بجلی و پانی کی کمیابی کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں تاہم ہمارے سفاک حکمران ایک دوسرے پر الزامات لگارہے ہیں۔


لیکن ان بے کس و لاچار افراد کو بچانے کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں اْٹھارہے۔

















میاں محمود نے کہا سو ارب کی لاگت سے میٹرو بنانے والے حکمران اگر ایک دو ارب کی لاگت سے کراچی کے سمندری پانی پرپانی کو صاف کرنے پلانٹ لگادیں تو پورے کراچی کو وافر مقدار میں پانی مل سکتا ہے تاہم وہ ایسا اس لئے نہیں کرر ہے کیونکہ انہیں میٹرو بس جیسے پراجیکٹ میں اربوں روپے کی کمیشن مل رہی ہے