مانگا منڈی میں احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد نہ ہو سکا

مانگا منڈی میں احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد نہ ہو سکا

  

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی کے علاقہ میں کھانے پینے کے ہوٹل ناشتے والی دوکانیں سرعا م کھلی ہیں ان کو نہ مجسٹریٹ اور نہ ہی مقامی پولیس پوچھتی ہے تفصیلات کے مطابق شہر مانگا منڈی کلمہ چوک بائی پاس ،رائیونڈ روڈ،تھانہ مانگا منڈی کے نزدیک ٹبہ صماد کے علاقہ تالاب سرائے،شامکی بھٹیاں،اڈا باٹھ ،ملتان روڈ پر روزہ خوروں کیلئے چادریں تان کر سارا دن ہوٹل کھلے رہتے ہیں کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروحت کرتے ہیں بلکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روڈ پر ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سوار وں کو چیک کرنے کے بہانے دن دیہاڑے لوٹ مار کرنے والے محافظ بھی خود ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا کھاتے دکھائی دیتے ہیں بلکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر ہوٹل والوں کو ڈرا دھمکا کر مفت اشیاء کھاتے پیتے ہیں مانگا منڈی کے شہریوں معززین علاقہ اور علماء کرام نے ڈی سی او، سی سی پی او اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی ہوٹل کھولنے والوں کے خلاف فوری نوٹس لیا جائے اس حوالے سے تھانہ مانگا منڈی رابطہ کیا گیاتو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہوٹل بند کروانے کا کوئی اختیار نہیں یہ صرف پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقر ر کیے گئے مجسٹریٹ یا ڈی سی اوہی بند کراسکتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -