لوڈشیڈنگ کو لائن لاسز سے مشروط کرنا حیرت ناک ہے،عابد حسین صدیقی
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے وزیر پانی و بجلی کے طرف سے شائع ہونے والے اشتہارات کو مضحکہ خیز کہتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کو لائن لاسز اور بل کی وصولیوں سے مشروط کرنا سمجھ سے بالا تر ہے کیا بل کی وصولیاں عوام نے کرنی ہے یہ کام حکومت کا ہے اگر کسی علاقے میں وصولی کم ہے تو جو لوگ بلوں کی باقاعدہ ادائیگیاں کر رہے ہیں ان کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں کیوں مبتلا کیا جا رہا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اشتہاری مہم پر غریب عوام کے کروڑوں روپے ضائع کر رہی ہے مسلم لیگ( ن) کی حکومت صرف میڈیا پراشتہارات دینے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے قوم کے اربوں روپے اشتہاری مہم پر ضائع کرنے کی بجائے عوام کے لئے استعمال کئے جائیں تو عام آدمی کے کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔