شالامار ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس،مون سون کیلئے حکمت عملی طے

شالامار ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس،مون سون کیلئے حکمت عملی طے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ٹاؤن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی شالامارٹاؤن اور مون سون کے حوالے سے اجلاس زیر صدارت چوہدری شہباز احمد ایم پی اے ہوا جس میں ملک طارق محمود ٹی ایم او شالامارٹاؤن لاہور ،چوہدری رحمت علی بلاً، خلیل بھولا ممبر ایڈوائزر کمیٹی ، ڈی ڈی او ایچ ، ڈاکٹر امتیاز فرید انٹامولوجسٹ ، آغا ابنِ سعود ڈی ڈی او ایجوکیشن، ایل ڈبلیوایم سی ، الباراک ، ریسکیو، ایجوکیشن، واسا ، پی ایچ اے نے شرکت کی ۔آنے والی بارشوں کومدِنظر رکھتے ہوئے آئندہ کیلئے لائحہ عمل اختیا ر کیا گیا اور تمام محکموں کو روزانہ کی بنیا د پر رپورٹ دینے کا کہا گیا ۔اس کے علاوہ مون سون کے حوالے سے لائحہ عمل پرغور و خوض کرنے کے فیصلے کئے گئے ۔ واسا، ایل ڈبلیوایم سی اور ٹی ایم اے کے مشترکہ کیمپ لگائے جائیں گے ۔ جن میں تینوں محکموں کا عملہ موجود رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -