حکمران رمضان المبارک میں مہنگائی کنٹرول کریں،عبدالغفار روپڑی

حکمران رمضان المبارک میں مہنگائی کنٹرول کریں،عبدالغفار روپڑی

  

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) موجودہ حکومت عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے نہیں کر رہی ہے لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز مرکزی جامع مسجد اہلحدیث مانگا منڈی میں دوران خطبہ جمعہ المبارک میں مرکزی جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کیا انہوں نے کہاکہ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے موجودہ حکومت کی غیر تسلی بخش پالیسوں کی وجہ سے سینکڑوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں موجودہ حکومت سیرسپاٹوں کی بجائے عوامی خدمت کو شعار بنائے موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی اور بے جا لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کی بجائے غریبیب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے حکمرانوں سے اپیل کرتے ہے ہیں کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کو بھر پور کنٹرول کرکے غریبوں کو بھی روزے رکھنے کی طاقت دیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -