حکومت عوام کو معاشی ریلیف فراہم کر رہی ہے،میا ں عرفان دولتانہ

حکومت عوام کو معاشی ریلیف فراہم کر رہی ہے،میا ں عرفان دولتانہ

  

لاہور( پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی کے لئے اپنی ذمہ داری کو پورا کررہی ہے اس سلسلے میں ماہ صیام کے دوران صارفین کو معیاری اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے لئے صوبہ بھر میں رمضان بازاروں کا کامیاب انعقاد کیا گیا ہے جس سے گرانفروشوں کی حوصلہ شکنی اور ذخیرہ اندوزوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا گیا ہے ۔ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا بنیادی مقصد اعلیٰ اور معیاری اشیاء کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کویقینی بنانا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بھی رمضان میں انتظامات کا براہ راست جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے صارفین سے اشیاء کے معیار،قیمتوں اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی ہر سطح پر یقینی بنائی گئی ہے عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے جو یہ احسن انداز میں نبھا رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -