افغان خفیہ ایجنسی کی آئی ایس آئی پر الزام تراشی افسوس ناک ہے،اکرم رضوی

افغان خفیہ ایجنسی کی آئی ایس آئی پر الزام تراشی افسوس ناک ہے،اکرم رضوی

  

ٓٓلاہور(پ ر) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے ممتاز طالب علم رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ افضانی پارلیمنٹ پر حملہ اورافغان خفیہ ایجنسی کی آئی ایس آئی پر الزام تراشی افسوس ناک ہے ۔ افغان حکمران بھارتی زبان بولنا بند کریں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے عوام کا خون نچوڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔جنرل راحیل شریف قوم کی امیدوں کا مرکز بن چکے ہیں ۔ موجودہ حکمران پانچ سال اقتدار میں رہے تو پاکستان اتھو پیا بن جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اکرم رضوی نے مزید کہا گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں افراد کی اموات ہوچکی ہیں لیکن اب تک حکومت کی جانب سے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہے جوکہ نہایت افسوسناک ہے ،انہوں نے کہا کہ صورتحال تو یہ ہے کہ کراچی میں پانی ،بجلی ،قبروستانوں میں اور مردہ خانوں میں جگہ نہیں ہے جس سے صوبے کے عوام کیلئے موت اور زندگی دونوں ہی دشوارہوچکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -