یوتھ فار کشمیر کے زیر اہتمام گلبر گ میں خصوصی تقریب

یوتھ فار کشمیر کے زیر اہتمام گلبر گ میں خصوصی تقریب

  

لاہور( پ ر )شہدائے آزادی کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کشمیری رہنماء طفیل مٹو کے یوم شہادت کے موقع پر یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام گلبرگ میں زیر صدارت طارق احسان غوری ایک تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے وادی کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہےء گذشتہ 66سالوں میں لاکھوں کشمیری آزادی کیلئے اپنی جانون کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔تقریب سے ڈاکٹر محمد یعقوب ،الحاج محمد یوسف خان، اساور ندیم، رانا حسنین اختر ،محمد شفیق قمر، کنول لیاقت ایڈووکیٹ، علامہ حسین احمد اعوان اور پیر سید شہوار محمد عثمانی نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -