بارڈر پر ایماندار کسٹم افسران کو تعینات کیا جائے،ابوذرغفاری
لاہور (وقائع نگار )پاکستان مسلم لیگ( ن) ٹر یڈرز ونگ کے رہنماء ابو ذرغفاری نے کہا ہے کہ کسٹم حکام کی عد م تو جہی کے باعث غیر قانونی راستے سے آنے والے سمگل شدہ مال سے شہر کی مارکیٹیں بھری پڑی ہیں ، بارڈرز سے مارکیٹوں تک آنے والا سمگلنگ کا مال بغیر ملی بھگت کبھی بھی نہیں پہنچ سکتا ،جب تک متعلقہ محکموں کے افراد کا تعاون اور افسران کی آشیرباد شامل نہ ہو۔انہوں نے محکمہ کسٹم پر زور دیا ہے کہ بارڈر پر ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے اور سمگلنگ کے حوالے سے بارڈر پر سختی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سمگلنگ ہو کر آنے والے اشیاء کو روکا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کی وجہ سے سالانہ اربوں روپے قومی خزانہ میں جانے کی بجائے سمگلنگ مافیا کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں ۔ ۔