پرویز مشرفملک،نواز اور زرداری پیسہ بچار ہے ہیں،الطاف شاہد

پرویز مشرفملک،نواز اور زرداری پیسہ بچار ہے ہیں،الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ سابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویز مشرف ملک جبکہ میاں نوازشریف اورآصف زرداری اپنااپنا اقتداراوربیرونی بنکوں میں پڑاناجائزپیسہ بچانے کیلئے کوشاں ہیں پرویز مشرف کے دورمیں عام آدمی بھی کاروباری طورپر خوشحال اورآسودہ حال زندگی بسر کر رہا تھا کراچی میں کاروباری اورمعاشی سرگرمیاں بحال تھیں،بھتہ خوری کاتصورتک نہیں تھاپرویز مشرف نے کراچی کے عوام کوپینے کے صاف پانی اوربجلی سمیت دوسری ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائی ۔ میاں نواز شریف اورآصف زرداری ''پیربھائی''ہیں کیونکہ ان کادین ایمان صرف پیسہ ہے ۔ وہ اپنے اعزازمیں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پچھلے چندروزسے روزانہ کی بنیادپر کراچی میں لوڈشیڈنگ سے ہونیوالی اموات کے سلسلہ میں دونوں اتحادی پارٹیاں ایک دوسرے پرناکامی کاملبہ ڈالنابندجبکہ اہلیان کراچی کوبچانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔کراچی میں ایک دن گرمی سے شہریوں کی اموات سمجھ آتی ہیں مگردوسرے ،تیسرے جبکہ مسلسل چوتھے اورپانچویں روزبھی سینکڑوں شہریوں کی ہلاکت سمجھ اوربرداشت سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگروفاقی اورسندھ حکومت بروقت اقدام کرتی توکراچی میں دوسرے ،تیسرے،چوتھے اورپانچویں دن ہونیوالی اموات کوروکاجاسکتا تھا ۔لگتا ہے سندھ اورپنجاب سے وفاق تک کسی شہرمیں حکومت کی رٹ نہیں ،حکمرانوں اوروفاقی وصوبائی وزیروں کواپنے اپنے نجی کاروبار سے وقت نہیں ملتا۔انہوں نے کہا کہ اگرملک میں فوری شفاف انتخابات کے نتیجہ میں تبدیلی نہ آئی تو بیچارے عوام گرمی ،بھوک،بدامنی اوربیروزگاری کے سبب بے موت مرتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -