پاکستان کیلئے کنواں کھودنے والے خود اس میں گر پڑے،حامد سرور

پاکستان کیلئے کنواں کھودنے والے خود اس میں گر پڑے،حامد سرور

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے کنواں کھودنے والے خوداس میں گرپڑے ہیں جولوگ دیمک کی طرح اندر سے پاکستان کی بنیادوں کوچاٹ رہے تھے انہوں نے قیام پاکستان کیلئے جدوجہدکرنیوالے اپنے باپ دادا سے غداری کی ارتکاب کیا ۔ بی بی سی کے انکشافات کی روشنی میں متحدہ کیخلاف لندن میں تحقیقات کاآغازخوش آئند ہے ،پاکستان کی جعلی اورمصلحت پسندحکومت کب شواہداکٹھے کرے گی۔ بی بی سی نے عمران خان کے متحدہ قومی موومنٹ بارے دیرینہ اوراصولی موقف پر مہرتصدیق ثبت کردی ۔ اپنے ایک بیان میں حامدسرورنے مزید کہا کہ میاں نوازشریف اورآصف زرداری کی پارٹیاں کئی بار متحدہ قومی موومنٹ کی اتحادی رہیں ان سے بھی وضاحت طلب کی جائے ۔اگرباری باری اقتدارمیں آنے کاسلسلہ بندنہ ہوا توعوام کوکبھی باری نہیں ملے گی اوروہ بیچارے زندگی بھراپنے بنیادی حقوق سے محروم رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم انصاف ،احتساب اورشفاف انتخاب کیلئے جعلی حکومت پرمزیددباؤڈا لے ورنہ اس ملک میں ایک کے بعددوسرافتنہ پیداہوتارہے گا۔کراچی میں گرمی سے اموات نہ رکنا وفاقی وسندھ حکومت کی نااہلی کے ساتھ ساتھ بے حسی کی انتہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -