حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام ہو چکی ہیں،واحد کاشمیری

حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام ہو چکی ہیں،واحد کاشمیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشنکے چیئرمین واحد کاشمیری اور آٹا فلور ملز ڈیلر کے صدر چودھری بابر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میںآٹا، اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے غریب عوام کو دن کے اُجالے میں دکھائی نہیں دیتا اور اُن کو خود کشیاں کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، حکومت کی کنٹرول کمیٹیاں ناکام ہو چکی ہیں واحد کاشمیری نے کہا کہ فلور ملز مالکان نے موجودہ گندم زمینداروں سے1100روپے من خریداری اور ایک من میں سے ایک کلو کی کاٹ بھی کاٹی ، مگر موجودہ حکومت کو اس بات کا علم تھا،مگر بے بس حکومت ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی، صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ کم قیمت پر گندم خریدنے کے بعد موجودہ ریٹ پر آٹے کا ریٹ نہ بڑھائے، بلکہ ریٹ کم کر کے ملز مالکان ساہو کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔