شہر میں کسی کو گرانفروشی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،کیپٹن(ر) عثمان

شہر میں کسی کو گرانفروشی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،کیپٹن(ر) عثمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر میں کسی کو بھی اشیائے ضروریہ پر گراں فروشی کرنے کی ہر گز اجا زت نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن ہال میں شہر کے میگا سپر سٹورز کے مالکان کے ساتھ میٹنگ کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز،ڈی او (ایم اینڈآئی)امین اکبر چو پڑا اور دیگر افسران بھی مو جود تھے۔ڈی سی او لاہور نے میگا سپر سٹورز کے مالکان سے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی کو بھی گراں فروشی کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی کر نے والے دکانداروں کے خلاف بھر پور کریک ڈا ؤن کر رہے ہیں اسی طرح شہر کے میگا سپر سٹورز پر بھی چیکنگ کا عمل جا ری ہے ۔ڈی سی او لاہور نے سپر سٹورز کے مالکان سے کہا کہ وہ گورنمنٹ کے مقرر کر دہ نرخ نامے کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنائیں جس پر سپرسٹورز مالکان نے ڈی سی او لاہور کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اشیائے ضروریہ کو گورنمنٹ کے مقررکر دہ نرخ نامے کے مطابق فروخت کریں گے۔