اعزاز احمدآذر مرحوم کو قومی سول ایوارڈ دیا جائے،ادیبو ں کا مطالبہ

اعزاز احمدآذر مرحوم کو قومی سول ایوارڈ دیا جائے،ادیبو ں کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ادبی رپورٹر) قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ملک مقبول احمد ہوا اجلاس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیاکہ سابقہ نصف صدی سے زائد عرصہ تک ملک وقوم کے لئے ادب، شاعری کمپیئرنگ اور تحریر و تقریر جیسے شعبہ میں نمایاں اور مفید ترین خدمات سرانجام دینے والے اعزاز احمد آذر مرحوم کو ان کی حالیہ وفات کے بعد قومی سول ایوارڈ دیاجائے اجلاس میں آپا جی بانوقدسیہ، ڈاکٹرانور سدید، ریاض چودھری، حکیم محمد عزیز الرحمن جگرانوی، رانا عامر رحمن محمود، پروفیسر اکرام اللہ عادل، مقصوداحمد چغتائی، پروفیسر ڈاکٹر ناصرمحمود نقشبندی، افتخار مجاز، پروفیسر افتخار رسول سمیت متعدد ادباء ، شعراء اور صحافیوں نے شرکت کی۔