صحافی کالونی میں 9 ایکڑ پر خوبصورت پارک3 ماہ میں مکمل کرنیکا فیصلہ

صحافی کالونی میں 9 ایکڑ پر خوبصورت پارک3 ماہ میں مکمل کرنیکا فیصلہ

  

 لاہور(اقبال بھٹی)پارکس اینڈہارٹی کلچر اتھارٹی کا صحافی کالونی میں 9ایکٹر پر مشتمل ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جانیوالا پارک 3ماہ کی مدت میں مکمل کرنے کافیصلہ۔تفصیلات کیمطابق محکمہ پارکس اینڈہارٹیکلچر نے صحافی کالونی میں 9ایکٹر پر ایک جدید طرز کا پارک بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کام شروع کر دیا ہے۔ پارک میں الیکٹرک واٹر سپلائی اور سڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ ہارٹیکلچر کا کام مکمل کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ پارک میں 2کلومیٹر جاگنگ ٹریک بنایا جا رہا ہے اس کے علاوہ بچوں کیلئے خوبصورت جوائے لینڈ بھی بنایا جائے گاجس میں بچوں کے کھیلنے کیلئے تمام ایونٹس کا انتظام بھی بنایا جائے گا اس کے علاوہ نوجوانوں کیلئے جم بھی بنایا جائے گا تاکہ نوجوان ورزش کرسکیں ،پارک کو عید سے فوراًبعد عوام کیلئے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا ، اس کے علاوہ پی ایچ اے کے کئی منصوبے زیر غور ہیں جن میں قصور ننکانہ اور شیخوپورہ کے اضلاع بھی زیر غور ہیں جن پر پیپر ورک مکمل ہونے کے بعد پی سی ون وزارت خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے جس کی منظوری کے بعد اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -