عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں کو برطانیہ کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اے این این)حکومت نے ڈاکٹر فاروق قتل کیس کے ملزموں کو فوری طور پر برطانیہ کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزموں کو برطانیہ کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو صرف ملزمان تک رسائی دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے برطانیہ سے بدلے میں 5افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانیہ سے مانگے گئے ملزمان میں بلوچ رہنما بھی شامل ہیں تاہم برطانیہ نے پاکستانی مطالبہ پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ۔ برطانیہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد تک پاکستان کو رسائی دینے پر تیار ہے ۔ برطانیہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل میں ملوث ملزمان سمیت 4افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔تاہم پاکستان عمران فاروق قتل کیس میں نامز دملزمان کی برطانیہ حوالگی بدلے برطانیہ میں بیٹھ کرپاکستان کیخلاف سازشیں کرنے والے ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت برطانیہ سے مکمل ڈیل کے بعد ہی عمران فاروق قتل کیس ملزمان کو ان کے حوالے کرے گی ۔