کراچی ، گرمی سے مزید 11افراد جاں بحق ، 50لاوارث لاشوں کی نماز جنازہ ادا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں جاری گرمی کے سبب مزید11افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایدھی سینٹر میں موجود 50 لاوارث لاشوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔عبدالستار ایدھی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ گرمی کہ حالیہ لہر کے دوران ایدھی سرد خانے میں9 سو لاشیں لائی گئیں۔کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد خانے میں موجود 50 لاوارث لاشوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ لاشوں کی تدفین حب ریور روڈ پر واقع ایدھی قبرستان میں کی جائے گی۔ عبدالستار ایدھی کا کہنا تھاکہ شہر میں گرمی کی حالیہ لہر کے دوران9 سو لاشیں ایدھی سرد خانے میں لائی گئیں جبکہ پچاس لاوارث لاشوں کی جمعرات کو تدفین کی گئی تھی۔