وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف تعلیم اور صحت کے میدان میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں‘ڈیوڈکیمرون

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف تعلیم اور صحت کے میدان میں بہت اچھا کام کر رہے ...

  

لاہور(این این آئی )برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پنجاب کے تعلیم و صحت کے شعبوں میں شاندار کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے اقدامات کی تعریف کی ہے ۔برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف تعلیم اور صحت کے میدان میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔تعلیم اور صحت کے شعبوں میں شہبازشریف نے قابل تحسین اقدامات اٹھائے ہیں۔اس امر کا انکشاف برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرنے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے نام اپنے خط میں کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ برطانوی وزیراعظم نے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے بارے میں ان خیالات کا اظہار ایک تقریب میں میرے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید :

صفحہ اول -