کراچی ، قانون نافذ کرنیوالیاداروں کا اہم شخصیت کے دوست کے گھر چھاپہ

کراچی ، قانون نافذ کرنیوالیاداروں کا اہم شخصیت کے دوست کے گھر چھاپہ

  

 کراچی (آئی این پی) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلاول ہاؤس کے قریب سندھ کی اہم ترین سیاسی شخصیت کے دوست انور مجید کے گھر پر چھاپا مار کر ملازمین سے پوچھ گچھ کی، چھاپے کے وقت انور مجید گھر پر موجود نہیں تھے۔ جمعہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلاول ہاؤس کے قریب سندھ کی بڑی سیاسی شخصیت کے دوست اور اہم ترین سیاسی رہنما انور مجید کے گھر پرچھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انور مجید کے بارے میں اس کے ملازمین پے پوچھ گچھ کی۔ یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ سندھ گزشتہ کئی ماہ سے انور مجید کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -