نادار نے کینیا کے الیکٹرانک پاسپورٹس تیار کرنے کا پراجیکٹ حاصل کر لیا

نادار نے کینیا کے الیکٹرانک پاسپورٹس تیار کرنے کا پراجیکٹ حاصل کر لیا

  

 نیروبی؍ اسلام آباد (آئی این پی) نادرا نے کینیا کے الیکٹرانک پاسپورٹس تیار کرنے کا پراجیکٹ حاصل کرلیا، کینیا کے تمام الیکٹرانک پاسپورٹس نادرا تیار کرے گا، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کو کینیا کے الیکٹرانک پاسپورٹ پراجیکٹ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور کینیا کے حکام کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے، جس کے تحت نادرا کینیا کے تمام الیکٹرانک پاسپورٹس تیار کرے گا، معاہدے کے مطابق نادرا 300 ملین ڈالر کا سالانہ زر مبادلہ کمائے گا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کینیا کی حکومت کے ٹینڈرنگ کے عمل میں کامیاب قرار دیئے جانے پر نادرا کو اس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور تعریف کی۔ پراجیکٹ جو تین ملین امریکی ڈالر کا ہے، میں شہریوں کی رجسٹریشن بائیو میٹرک ڈیٹا کا حصول، ڈیٹا کی تصدیق اور خود کار انگلیوں کے نشانات کی تصدیق پر مبنی ٹیکنالوجی ، چھپائی اور الیکٹرانک پاسپورٹ کاپیوں کا شخصی اجراء شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سے کینیا اور پاکستان کے نہ صرف باہمی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی بلکہ یہ نادرا بین الاقوامی سطح پر ترقی پذیر ممالک کو اپنی معیاری اور قابل اعتماد خدمات کی بدولت ان کے قومی اور سیکیورٹی کی ضروریات میں قابل رشک معاونت فراہم کرنے کے قابل ہو گا۔ یاد رہے کہ نادرا نے کسٹمرائزڈ سسٹم کی بین الاقوامی مسابقتی بڈنگ میں کامیابی کے بعد کینیا کا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم نادرا نے 2007 میں تیار کیا تھا جبکہ گزشتہ برسوں میں نادرا اور کینیا کی حکومت نے تین سالانہ کنٹریکٹ پر دستخط کئے جس کے تحت نادرا نے پانچ پاسپورٹ آفس کے قیام میں معاون تکی اور کینیا کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ سسٹم کے نفاذ میں سالانہ دیکھ بھال اور مدد فراہم کی۔ نادرا نے فروری 2015 میں الیکٹرانک پاسپورٹ پروڈکشن پراجیکٹ کی بڈنگ میں شرکت کی۔ نادرا کو کامیاب بڈر قرار دینے کے بعد کینیا کی حکومت نے 26 جون کو نیروبی میں کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کیلئے دعوت دی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ نادرا نے حال ہی میں نائجرین نیشنل شناختی کارڈ سسٹم تیار کیا ۔ نادرا کی بین الاقوامی کامیابیوں میں کینیا کیلئے مشین ریڈایبل پاسپورٹ سسٹم، بنگلہ دیش کیلئے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم، سری لنکا آئی ڈی کارڈ پراجیکٹ یو این ایچ سی آر کیلئے بائیو میٹرک ریفیوجی رجسٹریشن سسٹم اور ورلڈ بینک کا پاورٹی سکور کارڈ سسٹم شامل ہیں۔ گزشتہ برس نادرا کے سوڈان میں عربی زبان میں سول رجسٹریشن کا اطلاق کیا۔

مزید :

صفحہ اول -