یوسف رضا گیلانی نے ترک صدر کی اہلیہ کا تحفے میں ملا ہار دفتر خارجہ پہنچا دیا

یوسف رضا گیلانی نے ترک صدر کی اہلیہ کا تحفے میں ملا ہار دفتر خارجہ پہنچا دیا

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ہار گئے ، ان کا نمائندہ ترک صدر کی اہلیہ کا عطیے میں دیا گیا ہار لے کر دفتر خارجہ پہنچ گیا۔ترک صدر کی اہلیہ نے امداد کے لیے اپنا ہار عطیہ کیا ، میڈیا میں ہار کی گمشدگی کا معاملہ بار ہا اٹھایا گیا اور جب ہار مل ہی گیا تو اب اسے وصول کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں۔ سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کا نمائندہ عطیے میں دیا جانے والا ہار لے کر دفتر خارجہ پہنچا ، ذرائع کے مطابق اس سے پہلے اْن کے پرسنل سٹاف افسر اعتزاز نیازی ہار توشہ خانہ میں جمع کرانے پہنچے لیکن توشہ خانہ کے حکام نے ہار وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ حکام توشہ خانہ کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح ہار نہیں لے سکتے ، یہ ان کے قواعد و ضوابط میں نہیں ا?یا۔ یہ ہار وزیر اعظم ا?فس یا دفتر خارجہ میں جمع کرایا جائے جس کے بعد اعتزاز نیازی یہ ہار لے کر دفتر خارجہ پہنچ گئے

مزید :

صفحہ اول -