انصاف نہ ملنے پر خاتون کی خود سوزی،ڈی پی او ننکانہ معطل

انصاف نہ ملنے پر خاتون کی خود سوزی،ڈی پی او ننکانہ معطل

  

لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ننکانہ صاحب میں انصاف نہ ملنے پر خاتون کی خودسوزی پر ڈی پی او ننکانہ صاحب کو معطل کردیا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ صاحب اور اے ایس آئی کو گرفتارکرکے دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف فرائض سے مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ انصاف نہ ملنے پر خاتون کی خود سوزی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔عوام کو انصاف فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے ،پولیس کو یہ ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -