فوڈ اتھارٹی نے ناقص انتظامات پر متعدد بیکریوں اور فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا

فوڈ اتھارٹی نے ناقص انتظامات پر متعدد بیکریوں اور فوڈ پوائنٹس کو سیل کر دیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں میں لاہور کی متعدد بیکریوں اور فوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات پر سیل کر دیا۔ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں شالیمار ٹاؤن کی فیلڈ ٹیم نے چائنہ چوک میں واقع رشید بیکری کو صفائی کے ناقص انتظامات، بغیر لائسنس کاروبار کرنے اور غیر میعاری خوراک کی وجہ سے سربمہر کردیا نیز بیکری مالک کے خلاف متعلقہ تھانہ گجر پورہ میں ایف۔آئی۔آر بھی درج کروائی گئی اور چار افراد کو موقع پر گرفتار کروایا گیا۔اسی طرح شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے بوگیوال چوک میں واقع سامے سویٹس کو بھی انتہائی ناقص صفائی ، بغیر لائسنس کاروبار کرنے اور غیر میعاری خوراک کی بنا پر سر بمہر کردیا دو افراد کے موقع پر گرفتار کروا کر متعلقہ تھانہ میں مجرمان کے خلاف ایف۔آئی۔آر بھی درج کروائی گئی۔علاوہ ازیں بیڈن روڈ پر واقع پنجاب سموسہ پر داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے چھاپہ مارا اوردکان کو ناقص صفائی، فرش پر پڑی کھانے کی اشیاء اور برتن دھونے کی جگہ پر گندگی کی وجہ سے سر بمہر کر دیا۔مزید دکان میں کثیر تعداد میں مکھیاں موجود تھیں اور ایک بلی بھی دکان کے اندر گھوم رہی تھی جس پر پولیس بلوائی گئی اور دکان کے مالک اظہر نواب کو گرفتار کرو۱یا گیا اور مجرم کے خلاف قلہ گجر سنگھ تھانہ میں ایف۔آئی ۔آر درج کروائی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی

مزید :

صفحہ آخر -