لال مسجد آپریشن میں بچ جانے والی بچیوں کی چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ملاقات

لال مسجد آپریشن میں بچ جانے والی بچیوں کی چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ...

  

اسلام آباد،لاہور(اے این این) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ لال مسجدآپریشن میں بچ جانے والی بچیوں نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ خبیب فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی زبیر احمد خان ان کے ہمراہ تھے جو فاؤنڈیشن میں زیرتعلیم ان بچیوں آرزو اور آمنہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ دونوں بچیاں لال مسجد کی ان طالبات میں سے ہیں جن کی کفالت کی ذمہ داری چودھری شجاعت حسین نے اٹھائی تھی اور پچھلے آٹھ سال سے ان کی کفالت کر رہے ہیں۔ ان سے رمضان المبارک میں ملاقات کیلئے یہ بچیاں خصوصی طور پر سرگودھا سے اسلام آباد آئی تھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے بچیوں کو عیدی اور تحائف دئیے۔ بچیوں نے اپنے ہاتھ سے بنائے گلدستے اور عیدکارڈ انہیں پیش کئے۔ مفتی عارف پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -