ڈاکٹر وسیم اخترکاترقیاتی منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنے پر واک آؤٹ

ڈاکٹر وسیم اخترکاترقیاتی منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنے پر واک ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)) جماعت اسلامی کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹرسید وسیم اختر نے بجٹ کی کاپی احتجاجاْ صوبائی وزراء کی طرف پھینکتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ،گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی بجٹ پر اپوزیشن کی طرف سے کٹوتی کی تحریک پر بحث جاری تھی کہ ڈاکٹر وسیم اختر نے انکشاف کیا کہ سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی پراجیکٹس میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا گیا ہے اور زیادہ تر ترقیاتی منصوبے لاہور میں شروع کئے جا رہے ہیں یہ جنوبی پنجاب کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے اس لئے وہ ایوان سے احتجاجا واک آؤٹ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اختر

مزید :

صفحہ آخر -