ہائیکورٹ کامیڈیکل اینڈڈائیگناسٹک سنٹر میں آنکھوں او ردانتوں کے ڈاکٹروں کی تعیناتی کیلئے محکمہ صحت کو مراسلہ

ہائیکورٹ کامیڈیکل اینڈڈائیگناسٹک سنٹر میں آنکھوں او ردانتوں کے ڈاکٹروں کی ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار نے میڈیکل اینڈڈائیگناسٹک سنٹر میں آنکھوں او ردانتوں کے ڈاکٹروں کی مخصوص دنوں میں تعیناتی کے لئے محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کر دیا ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن محمد احمد قیوم کی طرف سے سیکرٹری صحت کے نام بھجوائے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ہائیکورٹ بار میں میڈیکل اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹرقائم ہے جس میں وکلاء کو ہرطرح کی مفت طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ وکلاء کو ادویات بھی مفت فراہم کی جا تی ہیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ بار کے میڈیکل سنٹر میںآنکھوں اور دانتوں کے ڈاکٹر دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے آنکھوں اور دانتوں کی بیماریوں سے متعلق مریضوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مراسلے کے مطابق محکمہ صحت سے کہا گیا ہے کہ ہفتے میں چند دنوں کے لئے آنکھوں اور دانتوں کے ڈاکٹروں کی خدمات فراہم کی جائیں تاکہ وکلاء کے مسائل حل ہو سکیں۔

ڈاکٹر تعیناتی

مزید : صفحہ آخر