20 میگاواٹ کے موبائل گرڈ سٹیشن کو فتح گڑھ سے منسلک کر دیا گیا

20 میگاواٹ کے موبائل گرڈ سٹیشن کو فتح گڑھ سے منسلک کر دیا گیا

لاہور(کامرس رپورٹر) لیسکونے شمالی لاہورکے لوڈمیں اضافے سے نمٹنے20 میگاواٹ کے موبائل گرڈ سٹیشن کو فتح گڑھ میں واقع 132 کے وی گرڈ سٹیشن سے منسلک کر دیا ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان نے گزشتہ روز موبائل گرڈ سٹیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ گرمیوں خصوصاً رمضان المبارک میں صارفین کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں موبائل گرڈاسٹیشن جس کوفتح گڑھ گرڈاسٹیشن سے منسلک کیا گیا ہے۔لیسکوچیف نے بتایا کہ اس ٹرانسفارمر کی تنصیب سے132-KVفتح گڑھ گرڈاسٹیشن کے علاقوں عیدگاہ، کینال بنک،فتح گڑھ،نبی پورہ،گلشن پارک،تاجپورہ، بندروڈاوران سے ملحقہ آبادیوں کوبلاتعطل بجلی کی فراہمی اوروولٹیج میں کمی جیسی شکایات کا ازالہ ہوسکے گا۔چیف ایگزیکٹولیسکو قیصرزمان نے مزید کہا کہ لیسکوکے کسی بھی علاقے میں بوقت ضرورت اس موبائل گرڈاسٹیشن کوتین دن میں لیسکوکے کسی بھی گرڈاسٹیشن سے منسلک کیاجاسکتاہے۔چیف ایگزیکٹولیسکوقیصرزمان نے بتایاکہ باقی ماندہ جن علاقوں میں بڑے ٹرانسفارمرزنصب کرنے کی ضرورت ہے وہاں مرحلہ وارزیادہ استعدادکارکے پاورٹرانسفارمرزنصب کیے جارہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر