جسٹس سید منصور علی شاہ کی جوڈیشل اکیڈمی میں میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت

جسٹس سید منصور علی شاہ کی جوڈیشل اکیڈمی میں میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کیخلاف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر تے ہوئے کیس مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دیا۔جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں گریڈ 14کی اسسٹنٹ کو گریڈ 17میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پرمیرٹ کے برعکس ترقی دے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ قواعد کے مطابق میرٹ لسٹ پر اول ،دوئم نمبر کے امیدواروں کو نظر انداز کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی خالی ہونے والی نشست پر تعینات کیا جانا میرٹ کے اصولوں کے منافی ہے جس پر فاضل جج نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے ذاتی وجوہات کی بنا ء پرمعذرت کر تے ہوئے کیس مزید سماعت کے لئے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دیاہے۔

سماعت سے معذرت

مزید : صفحہ آخر