اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
اسلام آباد(آئی این پی)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کئے ہیں ‘ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی 10دن رخصت پر جانے کے بعد ممبر فنانس شیر بہادر اربا ب قائمقام چیئرمین سی ڈی اے ہونگے‘ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ گریڈ 21 کے محمد یونس خان سینئر جوائنٹ سیکرٹری ٹیکسٹائل ڈویژن مقرر‘ ملٹر ی لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ گریڈ 21 کے شیخ شاہد بشیر سینئر جوائنٹ سیکرٹری ڈیفنس ڈویژن تعینات‘سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 میں ترقی کے بعد محمد یاسین گوہر جوائنٹ سیکرٹری خزانہ مقرر ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی رئیر ایڈمرل اظہر مختار کی خدمات پاکستان نیوی کو واپس کر دی گئی ہیں۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے گریڈ 21 کے افسر حیدر علی شکوہ سینئر جوائنٹ سیکرٹری قانون و انصاف تعینات کیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری ٹیکسٹائل نیلوفر حفیظ کو او ایس ڈی بنا کر اسٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ گریڈ 21 کے محمد یونس خان سینئر جوائنٹ سیکرٹری ٹیکسٹائل ڈویژن مقررکیا گیاہے جبکہ ملٹر ی لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ گریڈ 21 کے شیخ شاہد بشیر سینئر جوائنٹ سیکرٹری ڈیفنس ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 میں ترقی کے بعد محمد یاسین گوہر جوائنٹ سیکرٹری خزانہ مقرر کر دیا گیا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز اسحاق مہر کا پلاننگ ڈویژن تبادلہ منسوخکر دیا گیا جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈویژن مقرر۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں تعینات عبدالعلیم میمن جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور اور ڈاکٹر وسیم عرسانی جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن ملٹری تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی جی نیشنل اکیڈمی فار پرزنز ایڈمنسٹریشن وقار کھیتران جوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار تعینات کر دیا گیا۔ اسٹبلشمنٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نازیہ اکبر کیانی کی خدمات آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کو واپس کر دی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ فاؤنڈیشن خالد محمود ڈپٹی سیکرٹری شماریات ڈویژن تعینات کر دیاگیا۔ دوسری جانب چیئرمین سی ڈی اے معر وف افضل کی 2 جولائی سے 10 دن کی بیرون ملک چھٹی منظور کر لی گئی ہے جبکہ ان کی عدم موجودگی میں ممبر فنانس شیر بہادر اربا ب قائمقام چیئرمین سی ڈی اے ہونگے۔
تقرر و تبادلے