پوزیشن ہولڈر طلباوطالبات نے یونیورسٹی آف لنکاسٹر برطانیہ کا دورہ کیا

پوزیشن ہولڈر طلباوطالبات نے یونیورسٹی آف لنکاسٹر برطانیہ کا دورہ کیا

لاہور(پ ر ) پنجاب حکومت کی طرف سے مطالعاتی دورے پر بھیجے گئے پاکستانی پوزیشن ہولڈر طلباوطالبات نے یونیورسٹی آف لنکاسٹر برطانیہ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات دیکھے اور ان پوزیشن ہولڈر طلباوطالبات نے اپنے اس دورے میں غیرمعمولی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے تعلیمی ویژن کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس غیرملکی دورے اور دیگر سہولیات و مراعات فراہم کرنے پر پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ لنکاسٹریونیورسٹی مانچسٹر کے نواح میں واقع ایک جدید یونیورسٹی ہے جس میں طلباوطالبات کی تعداد 12ہزار کے لگ بھگ ہے۔ جن میں سے 32فیصد غیرملکی سٹوڈنٹس ہیں اور یہ یونیورسٹی ان 6یونیورسٹیوں میں شامل ہے جو کالج سسٹم کے ذریعے اپنے شعبوں سے باہر کے لوگوں سے رابطہ رکھتی ہے۔

پاکستانی سٹوڈنٹس

مزید : صفحہ آخر