کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہو گی،عبدالقادربلوچ

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ہو گی،عبدالقادربلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایک دو روز میں کراچی کا دورہ کر کے گرمی سے ہونے والی شہادتوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، کراچی میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی، صحت کی سہولتیں فراہم کرنا صوبے کی ذمہ داری ہوتی ہے، سندھ حکومت کو جہاں مدد کی ضرورت ہو گی، وفاقی حکومت ہر ممکن مدد کرے گی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ امور وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور گرمی سے متاثرہ افراد کی عیادت کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزراء کراچی کی صورتحال سے لاعلم نہیں ہیں، کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، لوڈشیڈنگ کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، وزیراعظم کی ہدایت پر ہیٹ سٹروک کے متاثرہ افراد کی عیادت اور لوڈشیڈنگ کی تحقیقات کیلئے آئے ہیں، تحقیقات مکمل کر کے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم خود بھی ایک دو روز میں کراچی آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا سختی سے نوٹس لیا ہے، لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی
عبدالقادر بلوچ

مزید :

صفحہ آخر -