مظفر گڑھ مسافر نس اور ٹرک میں تصادم 4 افراد جاں بحق۔45 زخمی

مظفر گڑھ مسافر نس اور ٹرک میں تصادم 4 افراد جاں بحق۔45 زخمی

  

 مظفر گڑھ(آن لائن)مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں حمزے والی کے مقام پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے معمولی زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جب کہ شدید نوعیت کے زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس کراچی سے پشاور جارہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

4 افراد جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -