چیف سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ میں نئی پانچ منزلہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

چیف سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ میں نئی پانچ منزلہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے سول سیکرٹریٹ میں نئی پانچ منزلہ عمارت کا سنگ بنیاد رکھا،مذکورہ بلڈنگ پریس لاء کی عمارت کو گرا کر محکمہ صحت اور داخلہ کے ساتھ بنائی جا رہی ہے ۔یہ عمارت 29کروڑ 60لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی،جو مختلف محکموں کے زیر استعمال آئے گی جن محکموں کچھ افسران سول سیکرٹریٹ کی بلڈنگ سے باہر دفاتر میں ہیں یا جو محکمہ سول سکرٹریٹ سے باہر ہیں ان کو اس بلڈنگ میں شفٹ کیا جائے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صوبائی محکموں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسی مزید عمارتیں تعمیر کی جائیں گی،سول سیکرٹریٹ ایمپلائیز ایسوسی ایشن کی درخواست پر چیف سیکرٹری نے تمام عمارتوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے احکامات بھی دیئے۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید مبشر رضا ،سیکرٹر ی داخلہ اعظم سلمان خان ،سیکرٹری اطلاعات مومن آغا اور دیگر اعلی افسران بھی اس موقع پر موجو د تھے۔

چیف سیکرٹری

مزید :

صفحہ آخر -