غازی قتل کیس ، مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری 24جولائی کو پیشی کا حکم

غازی قتل کیس ، مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری 24جولائی کو پیشی کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کامران بشارت مفتی نے علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جو پولیس کو ارسال کردیئے گئے ۔عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرویزمشرف کو گرفتار کرکے ہرصورت 24جولائی کو عدالت میں پیش کرے۔ جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کامران بشارت مفتی نے لال مسجد کے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ صاحب خاتون کے مقدمہ قتل میں نامزد ملزم پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو بھیج دیئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے اپنے 18جون کے فیصلے کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کو بھیجے گئے پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں کہا ہے کہ’’لال مسجد کے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ صاحب خاتون کے مقدمہ قتل میں عدالت نے ملزم پرویزمشرف کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے بار بار واضح احکامات دیئے لیکن پرویزمشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

مزید : علاقائی