لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرنیوالے پہلے اپنی کارکردگی پر نظر ڈالیں،زعیم قادری

لوڈشیڈنگ پر احتجاج کرنیوالے پہلے اپنی کارکردگی پر نظر ڈالیں،زعیم قادری

لاہو ر(پ ر) پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کر کے اپنی سیاست کو چمکانے والے پہلے اپنی کارکردگی پر نظر ڈالیں۔ پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں توانائی کا کوئی ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا۔ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں بھی کچھ ایسی ہی کارکردگی دکھائی ہے اور اب تک بجلی پیدا کرنے کاکوئی ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیا گیا۔ کے پی کے میں پن بجلی پیدا کرنے کے ہزاروں آسان مواقع موجود ہیں۔ پن بجلی منصوبوں کے لئے مختص کی گئی رقم کے پی کے حکومت نے سٹاک ایکسچینج میں لگا کر منافع کمانا شروع کر دیا ہے۔ پرویزخٹک بتائیں کہ یہ منافع کس کی جیب میں جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت سے کہیں کم ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت 2018ء تک لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ پچھلے دو سالوں میں مجموعی طور پر اڑھائی ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کر دی گئی ہے۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت اندھیروں کو روشنیوں میں تبدیل کر دے گی اور احتجاجی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

مزید : علاقائی