جعلی پروٹیکٹر کیوجہ سے مسافر کو جہاز سے اتار لیا گیا

جعلی پروٹیکٹر کیوجہ سے مسافر کو جہاز سے اتار لیا گیا

  

لاہور(وقائع نگا رخصوصی)ایف آئی اے کے جعلی پروٹیکٹر کیوجہ سے مسافر کو جہاز سے اتار دیا جبکہ رشوت لیتے ہوئے اوکاڑہ سب ڈویژن میں لیسکو کے لائن مین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے ایمیگریشن نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہو ئے جعلی پروٹیکٹر کی کیوجہ سے مسافر محمد فہیم بسمل کو جہاز سے اتاردیا ،فہیم بسمل فلائٹ نمبراین ایل 768پر اومان جا رہا تھا ،ایمیگریشن ٹیم نے مزید کارروائی کیلئے ملزم کو انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا،جبکہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن کرپشن سرکل لاہور نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا کی زیر نگرانی سب انسپکٹر غلام مصطفی باجوہ نے کارروائی کرتے ہوئے اوکاڑہ سب ڈویژن میں لیسکو لائن مین کو 13000روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -