طاہر القادری کی صاحبزادہ حامد رضا اور انکے بھائی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

طاہر القادری کی صاحبزادہ حامد رضا اور انکے بھائی پر قاتلانہ حملہ کی شدید ...

  

لاہور( پ ر ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور انکے بھائی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ہراساں کیاجا رہا ہے ۔ قاتلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ دریں اثنا مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے صاحبزادہ حامد رضا کی ٹیلی فون پر خیریت دریافت اورقاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ پنجاب میں دہشت گردوں کو مسلم لیگ ن کی سر پرستی حاصل ہے ۔ دہشت گردوں کے حامی کھلے عام پنجاب میں حکومتی سر پرستی میں کارروئیاں کر رہے ہیں کوئی انہیں روکنے والا نہیں۔

مزید :

علاقائی -