گرمی کی شدت میں پھر اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع

گرمی کی شدت میں پھر اضافہ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) حالیہ بارشوں کا اثر ختم ہونے کے بعد گرمی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے ، طلب میں اضافے کے بعد بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ جانے کے باعث کسی بھی وقت بڑے بریک ڈاؤن کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ نیشنل پاور کنٹرول سنٹر نے لوڈ مینجمنٹ اپنے ہاتھ میں لے کر ریجنل پاور کنٹرول سنٹر کے تحت گرڈ کے لئے براہ راست لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث ڈیمانڈ بڑھ کر اکیس ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے ۔ شارٹ فال بڑھنے کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔ سحر و افطار کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ کے باعث روزہ داروں کا روزہ مزید سخت ہو گیا ہے ۔ گزشتہ روز شہروں میں 12 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 20870 میگا واٹ جبکہ پیداوار 14110 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 6760 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

علاقائی -