شراب پینے کے الزام میں یونیورسٹی سے نکالے جانیوالے طالب علم کوامتحان میں بیٹھنے کی مشروط اجازت،انتظامیہ سے جواب طلب

شراب پینے کے الزام میں یونیورسٹی سے نکالے جانیوالے طالب علم کوامتحان میں ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے شراب پینے کے الزام میں طالبعلم کو یونیورسٹی سے نکالنے اور امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ محض شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر یونیورسٹی طالبعلم کو اتنی سخت سزا کیسے دے سکتی ہے؟،عدالت نے طالبعلم کو مشروط طور پر امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دیتے ہوئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے 15جولائی تک جواب طلب کر لیاہے ۔

مزید :

علاقائی -