کراچی میں ہلاکتوں کا ذمہ دار بھارت ،معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائینگے ، مشاہد اللّٰہ

کراچی میں ہلاکتوں کا ذمہ دار بھارت ،معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائینگے ، مشاہد ...

اسلام آباد(اے این این)وفاقی وزیر موسمیاتی تغیرات سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کراچی میں گرمی کے باعث ہونے والی ہزاروں اموات کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرایا ۔ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہاکہ بھارتی ریاست راجستھان میں کوئلے کے پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی گرمی کے باعث کراچی میں قیامت خیز گرمی کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں۔حکومت اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس کی تحقیقات کریں گے ، بھارتی سرحدی آلوددگی پر عالمی تحفظات ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل کلین ڈویلپمنٹ میکنزم پروگرام کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت کوئلے کے پاور پلانٹس ماحولیاتی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں اور انہی پاور پلانٹس نے پہلے سے گرمی کی لہر کی شدت میں اضافہ کیا ۔سینیٹر مشاہد نے کہاکہ اگر ہمارے اکتشافات درست ثابت ہوئے تو وزارت اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائے گی ۔واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ گرمی کی شدید لہر نے 13سو سے زائد افراد رکی جانیں لے لیں۔

مزید : علاقائی