مصنوعی قلت کی کوشش ناکام بنانے کیلئے حکومت سرکاری گندم ریلیز کرے بلال صوفی

مصنوعی قلت کی کوشش ناکام بنانے کیلئے حکومت سرکاری گندم ریلیز کرے بلال صوفی

 لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر بلال صوفی نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سرکاری گندم بحساب 1280 روپے فی چالیس کلو گرام ریلیز کرے تاکہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں کو ناکام بنایا جاسکے، جو کھلی منڈی میں گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹر صوفی نے کہا کہ چار دن کے اندر اندر انہوں نے فی چالیس کلوگرام میں60 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھ رہی ہے، ڈاکٹر صوفی نے کہا کہ پنجاب میں 18 لاکھ ٹن گندم کے فاضل ذخائر موجود ہیں اور حکومت کے لئے مارکیٹ میں مداخلت کا یہ بہترین وقت ہے۔

ڈاکٹر بلال صوفی

مزید : صفحہ آخر