کالا خطائی روڑ ،ٹرک وین کو ٹکر خواتین و بچوں سمیت8 مسافر جاں بحق

کالا خطائی روڑ ،ٹرک وین کو ٹکر خواتین و بچوں سمیت8 مسافر جاں بحق

 شیخوپورہ،فیروزوالہ،نارنگ منڈی،مریدکے (بیوروپورٹ،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار)شاہدرہ سے بدوملی جانیوالی تیزرفتار مسافر ویگن نارنگ سے لاہور جانے والے تیزرفتار ٹرک سے ٹکرا گئی بچے اور خواتین سمیت 8مسافر موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 10سے زائد مسافر زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکار جائے وقوعہ سے پہنچ گئے جنہوں نے تمام زخمیوں کو لاہور کے میوہسپتال منتقل کردیا ہے جن کی میں سے4مسافروں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے،شاہدرہ سے بدوملی جانے والی مسافر ویگن نمبری3002ایل او کے جب پکھیالہ اور لبان والہ سٹاپ کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والے تیزرفتار ٹکر نمبری6920سے جاٹکرائی ،مسافر ویگن قلابازیاں کھاتی ہوئی کھیتوں میں جاگری جسکے نتیجہ میں بچے سمیت 7مسافر موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے ہولناک ٹریفک حادثہ کے بعد علاقہ مکینوں کی ایک بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے تمام ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو ویگن سے نکال کر چارپائیوں پر لٹادیا اور تمام زخمیوں کو تباہ شدہ ٹیوٹاویگن کے اندر سے نکال کر کھتیوں میں لٹادیا اتنی دیر میں ریسکیو1122کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں جنہوں نے زخمی ہونے والے عباس،ظہیر،علی 5سالہ ،شمائلہ بی بی 12سالہ ،پروین بی بی27سالہ حنیفاں بی بی24سالہ وغیرہ کو لاہور کے میوہسپتال میں منتقل کردیا ہے جن میں دوبچیوں اور ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جاتی ہے پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک کا یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کے اونگھ آجانے کے باعث پیش آیا ہے تاہم ہم تفتیش کررہے ہیں پولیس نے تمام ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی کے لیے ڈیڈ ہاوس منتقل کرکے ٹرک ڈرائیور کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

وین حادثہ

مزید : صفحہ آخر