پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس 10 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس 10 ترقیاتی سکیموں کی منظوری

  

  1.  لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 49 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی10 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 5 ارب 75 کروڑ 91لاکھ88 ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم اجمل چوہدری سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے49 ویں اجلاس میں جن10ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں سٹریٹجک پلاننگ / ریفارم یونٹ کے قیام (ترمیمی پی سی II)کیلئے 11 کروڑ 61 لاکھ روپے، ضلع فیصل آباد میں اولڈ مئیر ہاؤس کے مقام پر پارکنگ پلازہ کی تعمیر کیلئے 1 ارب 36 کروڑ 25لاکھ 20 ہزار روپے، ضلع گجرات میں پاکستان چوک تا گلیانہ (لمبائی، 20.6 کلومیٹر) روڈ کی کشادی و بہتری اور تعمیر کیلئے 26 کروڑ 30 لاکھ 96 ہزار روپے، ضلع میانوالی اور اٹک کے درمیان روڈ برج کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 2ارب 29 کروڑ 49 لاکھ 9 ہزار روپے، پنجاب سول سیکرٹیریٹ لاہور میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی موجودہ بلڈنگ پر ملٹی سٹوری آفس بلاک کی تعمیر کیلئے 31 کروڑ 97 لاکھ 88 ہزار روپے، ضلع لاہور میں جوڈیشل کمپلیکس (فیز II)کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 79 کروڑ 33 لاکھ 91 ہزار روپے ، پتوکی ضلع قصور میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 31 کروڑ 6 لاکھ 56 ہزار روپے، کامونکی ضلع گوجرانوالہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 28 کروڑ 52 لاکھ 78 ہزار روپے، جناح ہسپتال لاہور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نیو کلئیر میڈیسن سنٹر کے قیام(پی سی II) کیلئے 68 لاکھ 70 ہزار روپے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ٹیچنگ ہسپتالوں کے ساتھ منسلک ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو میں ڈائیگناسٹک سنٹر کے قیام کیلئے 65 لاکھ 80 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -