ملت پارک، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار،ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

ملت پارک، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار،ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد

لاہور(کرائم سیل)ملت پارک پولیس نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1 کلو 200گرام ہیر وئن برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اقبال کے حکم پر ڈی ایس پی سمن آباد سرکل شاہد احمد نے ایس ایچ اوملت پارک انسپکٹر نوید اکمل ودیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ۔جس پر ایس ایچ اوملت پارک نوید اکمل نے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے پولیس کی خصوصی ٹیم کے ہمراہ منشیا ت فروشی کے کالے دھند ے میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم شہزاد مسیح عرف شہزادہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے1کلو200گرام ہیر وئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی