نوکری سے نکالے جانیوالے جیل ملازمین کی اپیلوں پر فیصلے

نوکری سے نکالے جانیوالے جیل ملازمین کی اپیلوں پر فیصلے

  

لاہور( کرائم سیل)ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات لاہور ملک مبشر احمد خان نے لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے ملازمین جو غیر حاضری ، ٹریننگ کورس سے بھاگنے اور ڈیوٹی پر غفلت لاپرواہی برتنے پر نوکری سے نکالے گئے ملازموں کی اپیلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے9 ملازمین عباس،اعظم ،محمد حسن،نثار،محمد اشرف، جبران، عمران اکرم اورعاشق حسین کی اپیل خارج کر دیں جبکہ (05) ملازمین اسد علی، ولی شیر ،محمد عابد، سکند ر ،غلام مرتضی ٰکی اپیلیں منظور کرتے ہوئے سروس ضبطگی کی سزاائیں دے کر نوکری پر بحال کر دیا اورعبدالرشید کی میڈ یکل رخصت منظور کی گئی۔ یہ احکامات صادر کیے کہ ڈیوٹی میں کوتاہی اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -