الطاف کالونی میں گھر کی بالائی منزل،مناواں میں گودام آتشزدگی کا شکار

الطاف کالونی میں گھر کی بالائی منزل،مناواں میں گودام آتشزدگی کا شکار

  

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق الطاف کالونی کے علاقہ میں مبشر کے گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے گھر کی بالائی منزل مکمل طور پر جل گئی جبکہ مناواں کے علاقہ میں محسن جنرل سٹور سے ملحقہ گودام میں آگ لگنے سے گودام کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید :

علاقائی -