مانگا منڈی،پولیس کا پراپرٹی ڈیلر کے گھر پر چھاپہ،اہلخانہ کو زدوکوب کیا

مانگا منڈی،پولیس کا پراپرٹی ڈیلر کے گھر پر چھاپہ،اہلخانہ کو زدوکوب کیا

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی محلہ رشید ٹاون کا رہائشی اللہ دتہ کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ شام کے 6بجے کے قریب رانا افضل SIچوہدری آصف جٹ SIاور 3کس کانسٹیبل تھانہ مانگا منڈی انوسٹی گیشن سیل نے پراپرٹی ڈیلر اللہ دتہ کے گھر کے دروازے توڑ کر اسلحہ کے روز پر گھر میں گھس آئے اور گھر میں موجودہ خواتین سے بدتمیزی کی اور گالیاں دیتے رہے ۔پو لیس نے میرے گھر سے زبردستی ڈیڑھ تولہ سونے کی چین اور میرا 1عد د لائسنسی پستول 30بور چوری کر لیا ۔ اللہ دتہ نے کہا کہ میرا کسی کے ساتھ کوئی لین دین نہ ہے اور نہ ہی میرا خلاف کوئی مقدمہ درج ہے۔

مزید : علاقائی