ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، دو شدید زخمی

ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، دو شدید زخمی

  

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، دو شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کرا دیاجبکہ زخموں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پہلے واقع میں شادباغ کے علاقہ میں میاں بیوی تیز رفتار کار کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے ۔زخمی رحمان کے بھائی منظور اور زخمی میاں بیوی رحمان اور ثمینہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مناواں کے رہائشی ہیں گزشتہ روز وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے جا رہے تھے کہ شادباغ کے علاقہ میں پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکڑ ماردی جس وہ سڑک پر گر گئے جبکہ کار سوار فرار ہو گیا ۔دوسرے واقع میں مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے ارشد کو ٹائروں تلے کچل دیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔

مزید :

علاقائی -