40ہزار 8سو64شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرچکے ہیں، سی ٹی او

40ہزار 8سو64شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرچکے ہیں، سی ٹی او

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے رواں سال میں ابتک 40864 شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس اور 123562افراد کو لرننگ لائسنس جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں میں 516خواتین بھی شامل ہیں۔ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول ٹھوکر نیاز بیگ میں خواتین کیلئے علیحدہ خصوصی کلاسز شروع کرنے سے ڈرائیونگ سیکھنے اور لائسنس کے حصول کیلئے آنے والوں میں خواتین کی شرح زیادہ ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی